ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی ،راج ناتھ سنگھ نے اعتماددلایا

2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی ،راج ناتھ سنگھ نے اعتماددلایا

Sun, 19 Mar 2017 11:10:19    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 18مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک کے کسانوں کو بھروسہ دلایا ہے کہ سال 2022تک ان کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی۔انہوں نے زرعی شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات بتاتے ہوئے کھیتی کو 21ویں صدی کا ابھرتا ہوا شعبہ بتایا۔راج ناتھ سنگھ نے ان خدشات کومستردکیا کہ کھیتی فصل کامستقبل اندھیرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کا مستقبل کافی روشن ہے۔وزیرداخلہ ہریانہ حکومت کی طرف سے منعقدایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم نے کسانوں کی آمدنی 2022تک دوگنی کرنے کی اپنی منصوبہ بندی پہلے ہی بتا دی ہے اور ہم ان کی اس منصوبہ بندی کو حقیقت میں بدلیں گے۔وزیر داخلہ نے کسانوں کے سامنے آنے والے چیلنجوں کا بھی ذکرکیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے سامنے کھیتی کی بڑی سرمایہ کاری اور پیداوار کو مناسب دام پر فروخت جیسی کئی مشکلات ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے ان خدشات کو دور کیا کہ بھارتی کسانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ زراعت کے شعبہ میں اضافہ کا امکان نہ تو ختم ہوئی ہے اور نہ ہی یہاں کسانوں کا مستقبل تاریک ہے۔لوگ یہ ماننے لگے ہیں کہ21ویں صدی میں کھیتی باڑی ہی واحدابھرتاہواشعبہ ہے۔وزیر داخلہ نے اپنی بات کو اور مضبوطی دیتے ہوئے کہا کہ دنیابھرمیں بہت سے لوگ یہ ماننے لگے ہیں کہ 21ویں صدی میں کھیتی باڑی ہی واحد ابھرتا ہوا شعبہ ہے۔اس میں پیداوار بڑھانے کے لیے جو ٹیکنالوجی اپنائی جا رہی ہے اس کی کافی شراکت ہے۔


Share: